Spørsmål:
Salam. Namaz chasht kia hay aur iskay parne ka kia tarika hay, plz har rakat ko tafsilan say batain.
Svar:
السلام علیکم ورحمۃاللہ
آپ کا سوال موصول ہوا۔ جواب حاضر ہے۔ وباللہ التوفیق۔
نمازِ چاشت سنت ہے اور اس کا وقت سورج کے ایک نیزہ بلند ہونے سے (یعنی طلوعِ آفتاب سے تقریباً ۲۰ منٹ بعد) زوال سے پہلے تک ہے اور بہتر یہ ہے کہ ایک چوتھائی دن گزرنے پر پڑھنا شروع کیا جائے۔ (کتاب الفقہ، جلد اول صفحہ ۵۲۶)۔
اس نماز کی بڑی فضیلت ہے۔ حدیث شریف میں ہے: جو شخص چاشت کی دو رکعت کی حفاظت کرے اس کے گناہ (صغیرہ) بخش دئیے جائیں گےاگرچہ سمندر کے جھاگ کے برابر ہوں۔ (فتاوٰی فقیہِ ملت، جلد اول صفحہ ۲۰۳)۔
نمازِ چاشت کی کم سے کم دو اور زیادہ سے زیادہ بارہ رکعتیں ہیں (بہارِ شریعت) کتاب الفقہ میں زیادہ سے زیادہ سولہ رکعتوں کا ذکر ہے لیکن بارہ ہی افضل ہیں (قانونِ شریعت ، حصہ اول صفحہ ۱۶۱، ممتاز اکیڈمی لاہور)۔
اس کے پڑھنے کا طریقہ ویسا ہی ہے جیسے دوسرے تمام نوافل پڑھے جاتے ہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
نجیب الرحمٰن ناز